Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 416 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز انڈیکس میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے باعث دو حدیں بحال ہونے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانت ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا، 17 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 279روپے ہو گئی ہے۔

Related posts

علی امین گنڈاپور غیر ذمہ دار شخص ہیں، 24 گھنٹے کہاں تھے؟ عطا تارڑ

Mobeera Fatima

اسٹیٹ بینک تین مارچ کو بند رہے گا

Mobeera Fatima

اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment