Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 33 ہزار کی حد کھو دی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت رجحان کے بعد مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبا منفی زون میں چلا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس میں 988 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 32 ہزار414 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے کاروبار مثبت زون میں رہنے سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 30 پیسے ہو گئی۔

Related posts

پاک بھارت کشیدگی ، ایران کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Mobeera Fatima

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Mobeera Fatima

شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment