Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ، سنگجانی کے قریب موٹروے پر کوسٹر کھائی میں جا گری ، 17 مسافر زخمی

اسلام آباد سنگجانی کے قریب موٹر وے پر مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق 6 زخمیوں کو پمز جبکہ 5  کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن بتائی گئی ہے، متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related posts

پی سی بی کے 5 مینٹورز کو ماہانہ 50 ، 50 لاکھ روپے تنخواہ ادا کرنیکا فیصلہ

Mobeera Fatima

موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment