Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا حکومت کا امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر، عوام کا مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل بنانے اور حکومتی نمائندہ وفد کی تشکیل دینے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اے پی سی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔

Related posts

ٹیکس کٹوتی کے بعد اراکین سینیٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہے ،وفاقی وزیر قانون

Mobeera Fatima

سندھ کے علاقے خیر پور میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

Mobeera Fatima

افغانستان میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1411 ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment