Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مخصوص نشستیں، پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

خیبرپختونخوا تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری علی اصغر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہیں، مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کو نہیں سنا گیا۔

تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر نے استدعا کی کہ درخواست گزار کو مخصوص نشستوں کا کیس لڑنے کا حق دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر مس لیڈکیاگیا تھا، عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہائیکورٹ کا 13 اور 14 مارچ 2024 کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

Related posts

مبینہ منشیات فروش ‘پنکی’ کوکین ڈیلر کیسے بنی؟

Mobeera Fatima

آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے ایک اور حیرت انگیز سنگ میل عبور کر لیا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا پولیس، 2005 کے بعد بننے والے کیڈٹس غیرقانونی قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment