Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 558 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جان انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 55 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر

Mobeera Fatima

سونے کی عالمی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment