Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بھی گر گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلے سیشن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 577 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار781 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا تھا ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 71 ہزار 204 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 280 روپے 20 پیسے پرٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

اڑان کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا

admin

پنشنرز کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ سے قومی خزانے کو 78 ارب روپے نقصان کا انکشاف

Mobeera Fatima

ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ، انٹر بینک میں قیمت 278.60 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment