Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

اسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا۔

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریزم پلس ادائیگی کے نظام کا اجرا کردیا ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریزم پلس نظام مالیاتی نظام تیز،محفوظ اور مؤثر ادائیگی کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا پر یزم پلس نظام بینکنگ شعبے میں اہم پیشرفت ہے،ادائیگی کے جدید نظام سے شفافیت آئے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ معیشت میں بینکنگ شعبے کا اہم کردار ہے،بینکنگ کے شعبے میں بنیادی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پریزم پلس پاکستان کے مالیاتی ڈھانچے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، خاص طور پر گورنمنٹ سیکیورٹیز کے لین دین کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب بڑا قدم ہے۔

Related posts

چین، 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر کی اوسط بارش ریکارڈ، سڑکیں اور گھر زیر آب

Mobeera Fatima

کراچی ، لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ، 5 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

Mobeera Fatima

پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment