Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ جاپان کے دوران متعدی علاج کے لئے عالمی شہرت یافتہ جاپانی ہسپتال نیشنل سنٹرفار گلوبل ہیلتھ کا دورہ کیا۔

جدید ہائی ٹیک جاپانی مشینری، آلات اور طریقہ علاج پنجاب کے سرکاری صحت کے نظام میں رائج ہو گا، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کو بھی جاپان میں رائج صحت کے نظام کی طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف جاپان کی طرح پنجاب میں بھی ہیلتھ انشورنس کا طریقہ رائج کریں گی، پنجاب میں ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے علاج کے لئے جاپانی تحقیق سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد کے ارکان کو ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے جاپانی طریقہ علاج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، مریم نواز نے اسپتال کے مختلف شعبے دیکھے، انہوں نے اسپتال میں فراہم کردہ سہولیات اور مشینری کا جائزہ لیا۔

Related posts

آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر 2024 کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے آدھے گھنٹے میں غزہ پر 35 حملے ، 308 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم، چند مقامات پر بارش کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment