Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی معمولی کم ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس 425 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 815 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 13 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 47 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر گیا

Mobeera Fatima

2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی، انڈے مزید مہنگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment