سرینگر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی پولیس نے شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر ان کی کتب اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں شہید سید علی گیلانی کے گھرپر چھاپہ مارا ، پولیس اہلکاروں نے سید علی گیلانی کے کمرے میں موجود ان کی کتب اور اہم دستاویزات و غیرہ ضبط کر لیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک گھنٹے تک سید علی گیلانی کے گھرکا محاصرہ کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے علی گیلانی شہید کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی پولیس نے حید پورہ مومن آباد میں ہی واقع تحریک حریت جموں و کشمیر کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا، پولیس دفتر کا تالا توڑ کر دفتر میں موجود اہم دستاویزت ضبط کر لیں۔