Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہر ایک سے بات کرنے کو تیار ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے ہم سے استعفے نہیں مانگے ، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تمام قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، ہم سے استعفے مانگنے کی خبر غلط ہے۔

ایک انٹرویو میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی قائم کرکے مجھ سمیت دیگر رہنماؤں کو شامل کیا گیا،اس وقت مذاکرات ممکن تھے، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں۔

اس سوال پر کہ کیا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آپ مذاکرات کریں گے ، اس پر پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہم ہر ایک کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج قائم کرنا بالکل غلط ہو گا، خیبرپختونخوا کو مزید انتشار میں نہیں ڈالنا چاہئے۔

Related posts

سعودی عرب کے تبوک ریجن میں موسلادھار بارش، سردی میں اضافہ

Mobeera Fatima

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بجلی چوری روکنے سے ہی ممکن ہے، اویس لغاری

admin

عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات ، اہلیہ اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کروانے کی ہدایت

Mobeera Fatima

Leave a Comment