Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

دیوالیہ ہونے کے بعد سری لنکا میں پہلے صدارتی انتخابات 21 ستمبر کو شیڈول

دیوالیہ ہونے کے بعد سری لنکا میں صدارتی انتخابات 21 ستمبر کو طے پائے ہیں۔

سری لنکن حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 15 اگست کو جمع کرائے جائیں۔ سری لنکا کے موجودہ صدر رانیل وکرما سنگھے کے بھی انتخابات میں حصہ لینے کی توقع ہے۔

2022 میں دیوالیہ ہونے کے بعد  اور غیر ملکی قرضوں میں تقریباً 83 بلین ڈالر کی ادائیگیوں کو معطل کرنے کے بعد یہ سری لنکا میں پہلے انتخابات ہوں گے۔ رانیل وکرما سنگھے نے مالیاتی بحران کے دوران ہونے والے مظاہروں کے بعد صدارتی عہدہ سنبھالا تھا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت بھی سری لنکا کو دہائیوں کے بدترین مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔ بحران کی وجہ سے خوراک، ادویات، ایندھن اور کھانا پکانے والی گیس جیسی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت اور بجلی کی بندش میں اضافہ ہوا ہے۔

موجودہ صدر کے مدِ مقابل اپوزیشن لیڈر ساجتھ پریماداسا اور انورا ڈسانائیکے ہوں گے جو بائیں بازو کی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں۔

Related posts

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب

Mobeera Fatima

فیض آباد دھرنے کا تیسرا روز، پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا

Mobeera Fatima

سانگھڑ، پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان کی فائرنگ ، ماں، 2 بہنیں، بہنوئی جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment