Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ مستعفی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ مستعفی ہو گئے۔

اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرس سلورووڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہوئے ہیں۔

کرس سلورووڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کے ناطے اپنوں سے زیادہ ٹائم دور رہنا پڑتا ہے، فیملی اور قریبی افراد کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ واپس گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ تھوڑا اچھا وقت گزار سکوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جے وردھنے نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related posts

سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتراضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

بجلی سستی کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Mobeera Fatima

Leave a Comment