Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جاسوسی کی کوشش ناکام ، پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے گی۔

Related posts

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

admin

جی سیون دورہ مختصر کرنے کی وجہ جنگ بندی سےکہیں بڑی ہے، صدر ٹرمپ

Mobeera Fatima

کمار سانو کی عمران خان کیلئے گانا گانے کی تردید

Mobeera Fatima

Leave a Comment