Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی تقریب ، گارڈ آف آنر دیا گیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر مرد و خواتین کو خراجِ تحسین ہے، بہادر پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارت کی بلااشتعال، بزدلانہ جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہیں۔

Related posts

17 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

بشریٰ بی بی کی آمد پر زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

Mobeera Fatima

پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائیاں، اربوں مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس اور خام مال ضبط

Mobeera Fatima

Leave a Comment