Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سہیل خان آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

پشاور: سہیل خان آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب کر لیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اسپیکر بابر سلیم کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ کے امیدوار سہیل آفریدی خیبرپختونخوا اسمبلی میں موجود تھے۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گیا، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد وزیراعلی کے انتخاب کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔

اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، فیصلہ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمٰن اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے، اجلاس کے دوران اسپیکر بابر سلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو راضی نہ کر سکے۔

Related posts

لاہور میں قانون کی خلاف ورزی پر آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے ایک ماہ میں چار لاکھ سے زائد چالان

Mobeera Fatima

متنازع چیک پوسٹ کی تعمیر پر پاک افغان افواج میں فائرنگ ، طورخم سرحد بند

Mobeera Fatima

سنیتا مارشل کی حج اور عمرے کے دوران موبائل کا استعمال کرنے والوں پر تنقید

admin

Leave a Comment