Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سنیتا مارشل کی حج اور عمرے کے دوران موبائل کا استعمال کرنے والوں پر تنقید

معروف اداکارہ و فیشن ماڈل سنیتا مارشل نے حج اور عمرے کے دوران موبائل کا استعمال کرنے والوں پر تنقید کی ہے۔

گزشتہ روز شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار جوڑے، حسن احمد اور سنیتا مارشل نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جس دوران اداکار حسن احمد نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمیں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی تمیز نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا بہت محتاط انداز میں استعمال کرتا ہوں، کسی کی وفات ہو جائے تو اس کے ساتھ فوراً تصویر شیئر کرنے سے گریز کرتا ہوں کہ کہیں کسی کے جذبات نہ مجروح ہو جائیں۔

حسن احمد کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے عوام کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی بالکل بھی تمیز نہیں، عوام کچھ بھی اپ لوڈ کر کے سوچتی ہے تو کیا ہوا۔

اس پر سنیتا مارشل نے حسن احمد کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مجھے تو اس بات پر بہت افسوس ہوتا ہے کہ جب لوگ حج اور عمرہ کرنے جاتے ہیں تو بار بار اپنی ویڈیوز اور تصویریں اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ چلو ایک تصویر دو تصویر آپ دعا مانگتے ہوئے لگا دیں مگر لوگ بہت زیادہ اور ہر ایک چیز کی تصویریں اور ویڈیوز بناتے ہیں اور اپ لوڈ کرتے ہیں۔

Related posts

اسلام آباد راستے بند، ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے متبادل روٹس جاری کر دیے

Mobeera Fatima

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں طلب

Mobeera Fatima

پاک امریکا تعلقات سے اسلام آباد خوش اور دہلی پریشان ہے، اعزاز چودھری

Mobeera Fatima

Leave a Comment