Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

آئینی بنچز کے قیام کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت کر لی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایس بی سی اے کے معاملے پر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرا کیس آرٹیکل (2) 199 کے تحت آتا ہے۔

جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ صوبائی حکومت یا وفاق کو کارروائی سے روکنے سے متعلق درخواستیں آئینی بنچ سنے گا، آپ جسٹس کے کے آغا سے اجازت لے لیں، ہم مشروط طور پر اجازت دے رہے ہیں، پہلے آفس طے کرے گا یہ ریگولر بنچ سنے گا یا آئینی بنچ؟۔

عدالت نے نیب نوٹس، اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے، تحفظ فراہم کرنے اور دیگر کیسز کی سماعت سے معذرت کر لی۔

Related posts

کویت میں شب معراج کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا قیدیوں کو پی سی او استعمال کرنے کی اجازت

Mobeera Fatima

Leave a Comment