Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

شبھمن گل نے ڈبل سنچری اسکور کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے

بھارت کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اسکور کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔

پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز پر مشتمل انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ برمنگھم میں کھیلا جا رہا ہے، ٹیسٹمیچ کے دوسرے دن بھارتی کپتان شبھمن گل نے پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 269 رنز بنائے، یہ ان کے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

269 رنز کی اننگز کے ساتھ شبھمن گل نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بھارتی کپتان کا اعزاز حاصل کر لیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا، 2019 میں انہوں نے بحیثیت کپتان 254 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

شاندار 269 رنز بنانے کے ساتھ شبھمن گل انگلینڈ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کپتان بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کی جانب سے سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز کا 35 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا محمد اظہر الدین نے 1990 میں مانچسٹر میں 179 رنز بنائے تھے۔

Related posts

گلوبل ٹی20 کینیڈا، بابر اعظم رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

Mobeera Fatima

یورپی یونین کا بلیو اسکائی پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

Mobeera Fatima

پاکستان نے ایران سے غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا، ایرانی سفیر

Mobeera Fatima

Leave a Comment