Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیے اور آذر بائیجان کے صدور سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے صدر طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔

ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی میں تینوں رہنماؤں نے چہل قدمی کے دوران غیر رسمی گفتگو کی ، تینوں رہنمائوں نے پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف خود گاڑی چلا کر وزیر اعظم کو شوشا میں ظہرانے پر لے گئے ، یہ لمحہ سفارتکاری سے کہیں آگے ایک ذاتی تعلق، ایک بھائی چارے کی علامت تھا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

Related posts

انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے

Mobeera Fatima

افغان طالبان اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریں ورنہ اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کریں گے ، پاکستان

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment