Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

محرم الحرام ، کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس معطل

محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس کی سرگرمیاں جزوی معطل کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پیپلز بس سروس نے بتایا کہ  8، 9 اور 10 محرم الحرام کو بی آر ٹی (گرین لائن) سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھ کہ 9 اور 10 محرم کو بس سروس کے 10 میں سے 7 روٹس بند رہیں گے جبکہ 8 محرم کو 5 روٹس پر سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

بی آر ٹی حکام کا کہنا ہے کہ بس سروس کی معطلی کا فیصلہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

 

Related posts

امریکہ، گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ پیچھے ہو گئیں

Mobeera Fatima

ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا آسان اور شفاف فارمیٹ متعارف

Mobeera Fatima

کرکٹرز کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

Mobeera Fatima

Leave a Comment