Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نے 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرلیا

بالی ووڈ کے کنگ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان نے 33 سالہ اپنے شاندار فلمی کیریئر کے بعد پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کر لیا ہے، یہ اعزاز انہیں ان کی فلم جوان میں بہترین مرکزی اداکار کی شاندار پرفارمنس دیا گیا۔

شاہ رخ خان نے 1980 کی دہائی کے آخر میں ٹی وی ڈراموں کے ذریعے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور 1992 میں فلم دیوانہ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا، اور اب تک وہ اپنی رومانوی، ڈرامائی اور ایکشن فلموں کے ذریعے لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

شاہ روخ خان کی کئی بلاک بسٹر فلمیں کی جن میں دیوداس، پٹھان، باز یگر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور جوان شامل ہیں، لیکن انہیں بالآخر فلم جوان میں ان کی بہترین کارکرداگی پر نیشنل فلم ایوارڈ حاصل ہوا، جوان میں اداکار نے دو کردار نبھائے تھے، ایک والد کا اور دوسرا بیٹے کا، یہ ڈبل کردار ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کا نیا امتحان تھا جسے بہت سراہا گیا۔

Related posts

کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ہمیشہ اداکاری کرتی رہوں گی، زیبا بختیار

Mobeera Fatima

شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شوہر کو طلاق دیدی

Mobeera Fatima

خود کو بہت ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی ہوں، علیزے شاہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment