Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

صحت کارڈ ، خیبرپختونخوا حکومت انشورنس کمپنی کی 19 ارب روپے کی مقروض

پشاور، صحت کارڈ اخراجات میں خیبرپختونخوا حکومت انشورنس کمپنی کی 19 ارب روپے کی مقروض ہو گئی۔

بروقت رقم کی ادائیگی نہ ہونے سے کئی اسپتالوں میں صحت کا رڈ سروسزکی وقفے وقفے سے معطلی کا شکار ہو جاتی ہیں، رقم ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد صحت کا رڈ پر سروسز بحال کی جاتی ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کی مد میں اب تک 88 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، اس رقم سے 35 لاکھ سے زائد افراد کا مفت علاج کیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق علاج کی فراہمی پر ماہانہ 2.5 ارب اور سالانہ 30 ارب روپے خرچ کئے جاتے ہیں، 66 فیصد مریضوں نے سرکاری اسپتالوں سے علاج کی خدمات حاصل کیں۔

Related posts

انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا جا سکتا، جیل حکام

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے نئے ریٹ مقرر

admin

اپوزیشن اتحاد کا 27 اگست کو جلسہ کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment