Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن رد الفتنہ ون کامیابی سے مکمل، 216 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن رد الفتنہ ون کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور پنجگور میں کامیاب آپریشن کئے۔

دوران آپریشن بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 41 دہشتگرد ہلاک ہوئے، کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 22 بہادر اہلکار بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں حالیہ کارروائیوں کے دوران 216 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں سے غیر ملکی ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

آپریشن کے دوران انٹیلی جنس بنیادوں پر مربوط اور تیز کارروائیاں کی گئیں، آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے۔

Related posts

بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری

Mobeera Fatima

وفاقی وزیر ریلوے نے ڈی جی خان میں شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا

Mobeera Fatima

بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment