Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارتی میچ کا کنٹرول ہمارے ہاتھ میں نہیں، حکومت نے فیصلہ کرنا ہے، سلمان علی آغا

کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارتی میچ کا کنٹرول ہمارے ہاتھ میں نہیں۔ اس کا فیصلہ حکومت نے ہی کرنا ہے۔

ورلڈکپ سے قبل منعقدہ پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے شرکت کی اور ٹیم کی تیاریوں سمیت اہم امور پر گفتگو کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف ممکنہ میچ سے متعلق سوال پر کہا کہ بھارتی ٹیم کے ساتھ میچ کا کنٹرول ہمارے ہاتھ میں نہیں۔ اس حوالے سے حکومت جو فیصلہ کرے گی ہم اس کا احترام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فی الحال یہ اندازہ نہیں کہ بھارت کے ساتھ میچ ہو گا یا نہیں۔ تاہم قومی ٹیم حکومت کی پالیسی کے مطابق ہی آگے بڑھے گی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہ بطور کپتان ان کا پہلا ورلڈ کپ ہے۔ اور وہ اس حوالے سے خاصے پُرجوش ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ٹیم شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو دے گی۔

Related posts

پاک بھارت فائنل میچ ، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے تماشائیوں کو بڑی آفر کر دی گئی

Mobeera Fatima

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment