Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سکیورٹی خدشات ، اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں سے ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ہر قسم کی ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کی گئی ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماؤں، وکلاء اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی خدشات کے باعث لگائی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related posts

سیٹی بجنے والی ہے، ان کا ٹائم گزر گیا، شیخ رشید

Mobeera Fatima

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں آج جی ایچ کیو میں تقریب ہوگی

Mobeera Fatima

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment