Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت کا آن لائن کاروبار کے فروغ کیلیے اہم اقدام، پہلی ڈیجیٹل اکانومی کونسل کا قیام

حکومت پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل کاروباروں کے فروغ اور آن لائن کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پہلی ڈیجیٹل اکانومی کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اقدام پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (PDA) کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے، جو وزارت اطلاعات و ٹیکنالوجی کے زیرِ انتظام کام کرتی ہے۔ پی ڈی اے نے کونسل کے ڈھانچے کی تشکیل کے لیے 40 اہم ڈیجیٹل کمپنیوں سے مشاورت کی ہے تاکہ پالیسی سازی زیادہ جامع اور مؤثر ہو۔

حکام کے مطابق یہ کونسل آن لائن کاروباری ضوابط، ٹیکس پالیسیز اور دیگر متعلقہ فریم ورک پر مشورے فراہم کرے گی، جبکہ نجی شعبے کو پالیسی سازی میں شامل کرنے سے ایک مضبوط اور متوازن ڈیجیٹل معیشت قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

سرکاری افسران کے غیر ملکیوں سے رابطے پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی

Mobeera Fatima

پاکستان سے کشیدہ تعلقات، افغانستان کے وزیر تجارت بھارت پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment