Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 393 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے جبکہ ڈیزل 380 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، اس فیصلے کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related posts

اسلام آباد: جماعت اسلامی دھرنا، دفعہ 144 نافذ، اہم شاہراہوں پر کنٹینر لگادیے گئے

Mobeera Fatima

بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے ، صدر ، وزیراعظم

Mobeera Fatima

افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کیلئے پیش

Mobeera Fatima

Leave a Comment