ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے نیا امتحانی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
بورڈ انتظامیہ نے 28 مئی سے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا اختتام 7 جون کو ہوجائے گا۔
یاد رہے گرم موسم کے سبب کراچی میں امتحانات 21 سے 27 مئی تک ملتوی کیے گئے تھے۔دوسری جانب سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، سکھر، حیدرآباد، کراچی سمیت سندھ میں یکم جون سے چھٹیوں کا آغاز ہو گا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،محکمہ تعلیم کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی میں ہیٹ اسٹروک نہ ہونے کی وضاحت کی تھی، جس کے بعد چھٹیاں یکم جون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔