Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

دوسرا ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز 163 پر آئوٹ، پاکستانی ٹیم بھی مشکلات کا شکار

ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ نعمان علی کی شاندار بالنگ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگ میں 163 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے جواب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 22 کے مجموعی اسکور پر گری، محمد ہریرہ 9 رن بناکر آؤٹ ہوئے، 25 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ بابراعظم کی گری، انہوں نے ایک رن بنایا، پچیس کے اسکور پر ہی پاکستان کی تیسری وکٹ شان مسعود کی گری ، وہ 15 رن بناکر آؤٹ ہو ئے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 51 ہوا تو چوتھی وکٹ کامران غلام کی گری، انہوں نے 16 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے فاسٹ بالر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ٹیسٹ میچ کی  پہلی وکٹ حاصل کر لی، انہوں نے مکائیل لوئس کی وکٹ حاصل کی، ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 8 کے مجموعی اسکور پر گری۔

Related posts

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی

Mobeera Fatima

عراقی حکومت کا 27 سال بعد مردم شماری کرانے کا اعلان

Mobeera Fatima

فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment