Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

دوسرا ٹی 20،پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کر لیا۔ 

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جارہا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کرمیزبان انگلینڈ ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بابر اعظم نے کہا ہےکہ پچ بیٹنگ کیلئے بہت اچھی لگ رہی ہے،  بالرز کے انتخاب میں مشکل ہو رہی ہے، میرا کھلاڑیوں کیلئے پیغام ہے کہ اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ برمنگھم میں جب بھی کھیلتے ہیں ہمیں بھرپورسپورٹ ملتی ہے۔

کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل کرسیریز جیتنا چاہتے ہیں،  یہ سیریز ورلڈ کپ کیلئے بہت اہم ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔

Related posts

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا دن، رنز کا ڈھیر، پاکستان کی پوزیشن مضبوط

Mobeera Fatima

نیپال کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست ، ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

92 ورلڈکپ کی جیت انضمام الحق کی وجہ سے تھی، بیرسٹر دانیال چودھری

Mobeera Fatima

Leave a Comment