دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان کا کہنا ہے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،کوشش ہوگی جنوبی افریقا کو اچھا ہدف دیں۔
وکٹ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے،پچھلے چند ماہ سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔
جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان نے کہا پاکستان کو کم اسکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے،پچھلے میچ میں کچھ غلطیاں تھیں،اس بار کوشش ہوگی نہ دہرائیں۔