Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی

فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی ۔ جس کی تصدیق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل اجلاس میں کر دی۔

2034 میں فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ سعودی عرب کے 5 شہروں میں منعقد ہو گا ، 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کرینگے۔

علاوہ ازیں 2030 کا فٹبال ورلڈ کپ تین براعظموں کے 6 ملکوں میں کھیلا جائیگا، ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، پرتگال اور اسپین کو دی گئی ہے۔

اسی ایونٹ کے ابتدائی تین میچز جنوبی امریکا کے تین ممالک پیراگوائے، ارجنٹائن اور یوراگوائے میں ہوں گے۔ جنوبی امریکا میں ہونے والے یہ تین میچز ورلڈ کپ کی صد سالہ تقریبات کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب قطر کے بعد فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلمان ملک بن گیا۔

Related posts

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

Mobeera Fatima

ملکی برآمدات بڑھ کر 30 ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈ

Mobeera Fatima

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل ، انسانوں کیساتھ غیر انسانی برتائو نہ کریں ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment