Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سرباز علی خان بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے

پاکستانی کوہِ پیما سرباز علی خان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو بغیر آکسیجن سر کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سربازعلی خان آج صبح 10 بجے کے قریب ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر نہیا سنگِ میل عبور کیا۔ سرباز دنیا کے 8 ہزار میٹر بلند 11 پہاڑی چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔

سرباز خان نے کے ٹو، براٹ پیک، جی ون، جی 2، نانگا پربت کی چوٹیاں سر کر رکھی ہیں۔ سرباز علی بغیر آکسیجن 11 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے اور واحد پاکستانی ہیں۔

خیال رہے کہ سرباز علی بغیر مصنوعی آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، اس سے قبل ساجد سدپارہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما نے مجموعی طور پر 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کی ہیں۔

Related posts

اسٹیو اسمتھ نے کوہلی کا ملک سے باہر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

بھارت کے خلاف سپر فور میں چیلنج کیلئے تیار ہیں، سلمان آغا

Mobeera Fatima

گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment