سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے عمرہ ادا کر لیا۔
سوشل میڈیا پر ثنا خان نے ثانیہ مرزا اور ان کی بہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ الحمد للہ عمرہ ادا کر لیا ہے، اب حج ارکان شروع ہونے کا انتظار ہے۔
اس موقع پر ثناخان کے ساتھ موجود ثانیہ مرزا اور ان کی بہن بھی بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں، واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے 9 جون کو حج پر جانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔