Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

صنم جاوید کی رہائی کیلئے والد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دیدی

تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے والد نے بیٹی کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں صنم جاوید کے والد نے استدعا کی کہ میری بیٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے اور غیر قانونی حراست سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

صنم جاوید کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے اور ان کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی کو بھی روکا جائے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد و دیگر کو فریق بناتے ہوئے صنم جاوید کو حراست میں لئے جانے یا اغوا کے عمل کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا بھی کی۔

Related posts

سہ ملکی سیریز، پاکستان اور افغانستان کا آج پھر جوڑ پڑے گا

Mobeera Fatima

’’حد سے آگے بڑھنے کیلئے رکاوٹوں کو توڑنا ہوگا’’فخر زمان پھر میدان میں

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment