Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا ایک خط سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خط سلمان خان نے خود اپنے ہاتھوں سے لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنی فلم میں نے پیار کیا کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

انہوں نے خط میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ سب سے پہلے تو مجھے پسند کرنے اور میرا پرستار ہونے کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

اداکار نے لکھا کہ میں پوری محنت اور لگن سے کام کررہا ہوں اور میری ساری توجہ کام پر مرکوز ہے، میں مستقبل میں بہترین اسکرپٹ کا انتخاب کروں گا۔

اپنے خط میں مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اب میں جو بھی فلم کروں گا تو اس کا موازنہ میری فلم میں نے پیار کیا سے کیا جائے گا لہذا آپ جب بھی میری نئی فلم سے متعلق کوئی اعلان سنیں تو یقین رکھیں کہ یہ ایک اچھی فلم ہوگی۔

Related posts

کرم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا ، تعداد 6 ہو گئی

Mobeera Fatima

عمران خان نے بجٹ کو ظالمانہ قرار دیا، اس طرح ملک نہیں چل سکتا، شعیب شاہین

Mobeera Fatima

کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی، ہم نے قرض پورا کر دیا، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment