Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اے این پی نے خواجہ سرا کو اپنی جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل کر لیا

پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی خواجہ سرا کو سیاسی جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل کرلیا گیا، اے این پی نے خواجہ سرا کو اپنی جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل کر لیا۔

باچا خان مرکز میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جہاں پوری کابینہ کا قیام اتفاق رائے سے عمل میں لایا گیا۔

کابینہ میں خواجہ سرا ڈاکٹر مہرب معیزا اعوان کو بھی شامل کیا گیا جو بطور سیکرٹری حقوق خواجہ سرا خدمات انجام دیں گے، ڈاکٹر مہرب معیزا نے امریکا واشنگٹن میں واقع یونیورسٹی سے پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز کیا اور بعد ازاں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔

خواجہ سرا ڈاکٹر مہرب معیزا اس وقت جینڈر انٹر ایکٹو الائنس میں ڈائریکٹر پالیسی اینڈ جینڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں، اس سے قبل وہ ورلڈ بینک اور مختلف اسپتالوں میں خدمات انجام دے چکی ہیں، ڈاکٹر مہرب معیزا کا کوئی بھائی نہیں جبکہ چھ بہنیں ہیں جو تمام ڈاکٹرز ہیں۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،23دہشت گرد ہلاک،جھڑپوں میں 7 فوجی افسران و جوان شہید

admin

کراچی حملے کے ملزمان اور سہولت کاروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، پاکستان

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور اسکل ڈویلپمنٹ کیلئے پروگرام کا آغاز

Mobeera Fatima

Leave a Comment