Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کا عامرخان کی شادی سے متعلق دلچسپ بیان وائرل

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی گوری اسپرٹ سے حالیہ شادی کے بعد سلمان خان  کا پرانا مگر دلچسپ بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گیا ہے، جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سلمان خان نے عامر خان کی “مسٹر پرفیکشنسٹ” شخصیت پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا:

عامر خان جب تک میرج پرفیکٹ نہیں کر لے گا، وہ کرتا جائے گا۔

سلمان خان کا یہ جملہ اس وقت حاضرین کی جانب سے قہقہوں اور تالیوں کی گونج میں خوب سراہا گیا تھا، کیونکہ انہوں نے عامر خان کی ہر کام کو بہترین انداز میں کرنے کی عادت کو ان کی ازدواجی زندگی سے جوڑ کر مزاحیہ انداز اختیار کیا تھا۔
اب جبکہ عامر خان نے اپنی تیسری شادی گوری اسپرٹ سے کر لی ہے، یہ پرانا کلپ ایک بار پھر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے اور صارفین سلمان خان کے اس تبصرے کو “پیش گوئی” قرار دیتے ہوئے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

Related posts

راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی، تقریبات کی تصاویر دیکھیں

Mobeera Fatima

جھانوی کپور نے ماضی کا تکلیف دہ تجربہ شیئر کر دیا

Mobeera Fatima

غلطی سے ہارٹ اٹیک کا لفظ استعمال کیا، آئمہ بیگ کی وضاحت

Mobeera Fatima

Leave a Comment