Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

صائم ایوب کی ون ڈے میں پہلی نصف سنچری

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنا لی۔

آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں صائم ایوب نے 71 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

اس سے پہلے میلبورن میں کھیلے جانے والے ایک روز میچ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب ایک رن بنا کر پویلین لوٹے تھے۔

اس کے علاوہ صائم ایوب نے 6 ٹیسٹ میچوں کی 12 اننگز میں 5 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں تاہم ابھی تک سنچری اسکور کرنے سے محروم رہے ہیں۔

Related posts

جانور پر زیادہ بوجھ ڈالنے یا تکلیف پہنچانے پر 3 ماہ تک قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ ہو گا، تجویز

Mobeera Fatima

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

چین میں سیلاب کے باعث پل گر گیا ، 11 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment