Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

روسی ٹینس اسٹار کو شکست کے بعد ریکٹ توڑنا مہنگا پڑ گیا ، ساڑھے 42 ہزار ڈالر جرمانہ

یو ایس اوپن کے ٹینس مقابلے میں شکست کے بعد ریکٹ توڑنا روسی ٹینس اسٹار کو مہنگا پڑ گیا۔

پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے بعد ریکٹ توڑنے پر روس کے ٹینس اسٹار ڈینئل میدودیو کو 42 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ کر دیا گیا۔ انہیں ٹورنامنٹ کی پرائز منی کا تیسرا حصہ جرمانہ ہوا۔

ٹورنامنٹ ریفری نے ڈینئل کو 30 ہزار ڈالرز کا جرمانہ اسپورٹس مین کنڈکٹ نہ رکھنے پر کیا جبکہ 12 ہزار 500 ڈالرز جرمانہ فیلڈ میں ریکٹ توڑنے پر ہوا۔

ڈینئل نے میچ کے دوران ریفری کے ایک فیصلے پر شدید غصے میں آ کر ریکٹ زمین اور بینچ پر مار کر توڑ دیا تھا ، ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں ٹینس اسٹار روس کے ڈینئل میدودیو کو فرانس کے بینجمن بونزی نے پانچ سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرایا تھا۔

Related posts

ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورِ اقتدار تنازعات سے بھرپور رہا

Mobeera Fatima

پنجاب کے کئی تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج کا اعلان ، راولپنڈی میں طالبات نے میدان مار لیا

Mobeera Fatima

مشرق وسطیٰ کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment