Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید مہنگا ہو گیا۔

مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 350 روپے مہنگا ہو گیا، فائن آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 250 روپے جبکہ سپر فائن آٹا 350 روپے مہنگا ہوا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق بیس کلو مکس آٹے کی قیمت 14 سو سے بڑھ کر 1750 روپے ہو گئی ہے، سپر فائن آٹے کی قیمت 1450 سے بڑھ کر 1800 ہوگئی ہے۔

20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 250 روپے اضافے کے بعد 1850 روپے کا ہو گیا ہے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتیں بڑھنے کے باعث آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں بارش، کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 سیریز اپنے نام کر لی

Mobeera Fatima

سکیورٹی روٹ توڑنے کا کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment