Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور اور کراچی سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات کا شکار، عالمی بینک رپورٹ

عالمی بینک نے پاکستان کے دو بڑے شہر، لاہور اور کراچی کو ملک کے سب سے زیادہ محولیاتی خطرے سے دوچار شہر قرار دے دیا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق لاہور اور کراچی میں محولیاتی خطرات انسانی جانوں اور معیشت کے لئے شدید نقصان کا باعث بن سکتے ہیں، یہ رپورٹ پاکستان کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ رپورٹ کے تحت جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور دریائی اور شہری سیلاب کے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار شہر کے طور پر سامنے آیا ہے، اعداد و شمار کے مطابق 163 مربع کلومیٹر رہائشی علاقہ دریائی سیلاب جبکہ 129 مربع کلومیٹر شہری سیلاب کے نشانے پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی شہری سیلاب کے دوسرے بڑے خطرے سے دوچار ہے، خاص طور پر کمزور اور پرانی انفراسٹرکچر کی وجہ سے شہر کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق 1992 سے 2021 کے دوران موسمیاتی اور ماحولیاتی آفات نے پاکستان کو 29.3 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، 2022 کے سیلاب میں 14.9 ارب ڈالر املاک کو نقصان اور 15.2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔

Related posts

محمد رضوان کےکپتان بننے پر خوشی ہوئی،امید ہےذمہ داری بہتر طریقے سے نبھائیں گے،شاہد آفریدی

Mobeera Fatima

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی اہم ملاقات، عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا اظہار

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کان کے کچے ، وفاداری کا بدلہ یوں لیا جائیگا تو کوئی آگے نہیں آگے گا ، شیر افضل مروت

Mobeera Fatima

Leave a Comment