Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، علی وزیر جیل منتقل

 انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علی وزیر کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔

پولیس نے پی ٹی ایم رہنما کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی ایم رہنما کو5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، علی وزیر کو رواں ماہ کے آغاز پر گرفتار کیا گیا تھا۔

Related posts

پیرس اولمپکس: پوائنٹس ٹیبل پر جاپان 4 میڈلز کے ساتھ سرِفہرست، آسٹریلیا کا دوسرا نمبر

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں سیلاب سے 648 اسکولوں کو جزوی نقصان ، 34 مکمل تباہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment