Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

قومی کرکٹرز پر اہلخانہ کو باہر لے جانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیل طلب کرنے کی درخواست

قومی کرکٹرز پر اہلخانہ کو باہر لے جانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیلات سامنے لانے کے لیے درخواست پر آج سماعت ہو گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان آج درخواست پر سماعت کریں گے، اس حوالے سے ایڈووکیٹ فیصل وحید نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ، چیف سلیکٹر، ٹیم۔ مینجر، ہیڈ کوچ اور کپتان بابر اعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار پاکستان کا شہری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی مایوس کن رہی۔

پاکستانی ٹیم، کرکٹ میں نئی آنے والی امریکن ٹیم سے ہار گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں پر بھاری اخراجات کیے جاتے ہیں، کرکٹ ٹیم کی شکست سے عوام کو سخت مایوسی ہوئی۔

موقف اپنایا گیا کہ عدالت کرکٹ ٹیم کے بیرون ملک ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرے، عدالت تمام آفیشلز کو تنخواہوں سمیت دیگر سہولیات کی تفصیلات طلب کرے، عدالت قومی کرکٹرز اور آفیشل کو بیرون ملک ٹور پر لے جانے پر پابندی عائد کرے۔

Related posts

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Mobeera Fatima

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی تاحال منظوری نہ مل سکی

Mobeera Fatima

حکومت کے مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment