Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف ریفرنس دائر

سپریم جوڈیشل کونسل میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزاکو عہدے سے ہٹانے کیلئے ان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔

ریفرنس اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا کی جانب سے دائرکیا گیا، ریفرنس میں کہا گیا کہ نجی کمپنی بنام وزارت پٹرولیم کا کیس 7 سال سے جسٹس شمس کی عدالت میں زیر سماعت ہے، ہر سماعت پر جسٹس شمس محمود مرزا درخواست گزار کمپنی کو جاری کردہ حکم امتناع میں توسیع کر دیتے ہیں۔

ریفرنس کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں مذکورہ کیس تین مرتبہ سماعت کے لیے مقرر ہوا،درخواست گزار نے کہا کہ مذکورہ کیس کے لیے وفاق اور ایف آئی اے کی جانب سے بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوا۔ جسٹس شمس محمود مرزا سات سال سے درخواست گزار کو جان بوجھ کر نواز رہے ہیں۔

دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ مذکورہ کیس 40.1 کروڑ روپے کی پیٹرولیم لیوی سے متعلق ہے، ایف آئی اے میں انکوائری کے مطابق حکومت پاکستان کو 40.1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جسٹس شمس کے حکم امتناع کے باعث ایف آئی اے میں جاری انکوائری رک گئی۔

Related posts

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا

Mobeera Fatima

پشاور اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

admin

ابرار الحق نے بھی بدوبدی کا نیا ورژن جاری کر دیا

admin

Leave a Comment