Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کے فی کلو گوشت میں 24 روپے کی کمی

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، فی کلو گوشت 24 روپے سستا ہو گیا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 24 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے مقرر کر دی گئی۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 270 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

اس طرح زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ میں 16 روپے کی کمی جبکہ پرچون ریٹ میں 17 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر مستحکم ہے، گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 416 روپے کلو تھا،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 287 روپے فی کلو تھا۔

Related posts

الخدمت فاؤنڈیشن کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر لبنان پہنچ گیا

Mobeera Fatima

لیسکو نے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز پر عائد پابندی ختم کر دی

Mobeera Fatima

ٹیکس کٹوتی کے بعد اراکین سینیٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہے ،وفاقی وزیر قانون

Mobeera Fatima

Leave a Comment