Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایک ماہ میں چاول کی قیمتوں میں 40 سے 70 روپے فی کلو تک کمی

ایک ماہ میں چاول کی قیمتوں میں کم سے کم 40 اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے تک کمی ہو گئی ہے۔

ٹوٹا باسمتی چاول 250 سے کم ہوکر180 روپے کلوہوگئے ہیں، ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمی 70 روپے ہوئی۔

اسپیشل بریانی رائس کی قیمت 270 سے کم ہوکر220 روپے کلوہوگئی ہے، مجموعی طور پر یہ چاول پچاس روپے کلو تک سستے ہوئے۔

سپرکرنل باسمتی کی قیمتوں میں 40 روپے کلوتک کمی ہوئی، سپرکرنل چاول کی قیمت 320 سے کم ہوکر280 روپے کلوہوگئی ہے۔

سیلا چاول کی فی کلوقیمت میں 60 روپے تک کمی ہوئی ہے،ایک ماہ میں سیلا باسمتی کی قیمت370 سے کم ہوکر310 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

پرانے سپرداغی چاول کی قیمت 280 سے کم ہو کر245روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ داغی چاول 230 سے کم ہوکر200 روپے کلوہوگیا ہے۔

Related posts

سیمنٹ کی بوری مہنگی ہوگئی

admin

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ رکوانے کی درخواست مستردکر دی

Mobeera Fatima

ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں، سلمان اکرم راجا

Mobeera Fatima

Leave a Comment