Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بجلی بحران میں کمی؛ شارٹ فال 6500 سے گر کر 3 ہزار میگا واٹ پر آگیا

ملک بھر میں موسم کی بہتری اور ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث بجلی کے بحران میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال جو پہلے 6500 میگا واٹ تک پہنچ گیا تھا، اب کم ہو کر صرف 3 ہزار میگا واٹ رہ گیا ہے جس کے بعد اسلام آبادریجن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیرو کردی گئی ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافے کی بدولت پن بجلی (Hydel) کی پیداوار بڑھ کر 3400 میگا واٹ ہو گئی ہے۔

اس مثبت تبدیلی کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم (زیرو) کر دی گئی ہے۔

بجلی کی پیداوار اور طلب کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 34 سو میگا واٹ ہوگئی ہے۔ اسی طرح سے تھرمل پاور پلانٹ 8 ہزار میگا واٹ، سولر سے 350 میگاواٹ، نیوکلیر بجلی گھر 2880 میگاواٹ، بیاس پاور پلانٹ سے 80 میگا واٹ، جبکہ ونڈ پاور پلانٹس 1300 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

Related posts

پنجاب حکومت کیجانب سے سول ڈیفنس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

Mobeera Fatima

کراچی میں ریس لگاتے ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دوسرا زخمی

Mobeera Fatima

قائد اعظم محمد علی جناح کا آج 148واں یوم پیدائش

Mobeera Fatima

Leave a Comment